لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی قیمت پر ہم اپنے بچوں اور اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔
پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کی جانب سے احتجاج کی کال پر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کی احتجاج کرنے کا فیصلہ مکمل طور پر بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مبنی ہے، کورونا وائرس کے ایس او پیز کی پابندی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے کے باوجود پرائیویٹ اسکول مالکان کو فیسیں موصول ہو رہی ہیں، ہمارے لیے اساتذہ اور طلبہ کی زندگی کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس ایک چھوت کی بیماری ثابت ہوئی ہے جو ایک انسان سے دوسرے انسان میں تیزی سے منتقل ہورہی ہے اور اب تک کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
دنیا میں موجود ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے تاکہ یہ بیماری ایک دوسرے ایک شخص سے دوسرے تک منتقل نہ ہو۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک جملہ کہا گیا ہے جو کہ یہ ہے گھر رہو محفوظ رہو”۔”