ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈيا بند کرنے کی دھمکی دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈيا بند کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات کے بعد اب سوشل میڈیا کے خلاف پوسٹ کرتے دکھائی دیے اور انہوں نے سوشل میڈیا بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ریپبلکن (ٹرمپ کی پارٹی کے لوگ) محسوس کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم قدامت پسندوں کی آوازوں کو مکمل طور پر خاموش کردے گا، تو ایسا ہونے سے پہلے ہی ہم انہیں یا تو قاعدے میں لائیں گے یا پھر انہیں بند کردیں گے اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2016 کے الیکشن میں بھی سوشل میڈیا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا.

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹوئٹر نے امریکی صدر کے 2 ٹوئٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگایا ہے۔

گذشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے پوسٹل بیلٹ یعنی ڈاک کے ذریعے انتخابات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹس کی تھیں جن میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ دھوکے سے کم نہیں، میل باکس لوٹ لیے جائیں گے، ووٹ جعلی ہوں گے اور غیر قانونی طور پر پرنٹ ہوں گے اور دھوکہ دہی سے دستخط کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوئٹر 2020ء کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ سے متعلق میرا بیان غلط ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *