بڑے ملک کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

بڑے ملک کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

جاپان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت کے مسائل کے سبب اہم ذمہ داری اٹھانے سے قاصر ہوں۔

یاد رہے کہ شنزو ابے 7 سال 8 ماہ تک جاپان کے وزیر اعظم رہےہیں اور انہیں ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ عرصہ تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس سے قبل 2006 سے 2007 تک شنزو ابے جاپان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں جب کہ 2005-06 میں چیف کیبنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے جہاں پر کسی بھی سہولت کا فقدان نہیں ہے مگر جب بات ذمہ داری کی آتی ہے تو ہر وزیر اور مشیر کو جاپان میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا ہوتا ہے۔ جب کوئی وزیر اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہو تو وہ خود بخود اپنا استعفی جمع کرا دیتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *