ذرائع کے مطابق کراچی میں بیشتر علاقہ جات کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے موبائل نیٹ ورک ٹاورز مکمل طور پر بند ہوگئے۔ جس کے بعد اب ان علاقہ جات میں رہنے والے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔
ذرائع کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے سے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اب موبائل کے سگنلز بھی آنا بند ہیں۔
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ خدمات کے دفاتر کو فیلڈ اسٹاف سے رابطے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔
حالیہ بارشوں سے موبائل فون کمپنیز کے انفرااسٹرکچرکو بھی نقصان پہنچا ہے اور موبائل فون کے بعد پی ٹی سی ایل پر بھی رابطہ ممکن نہیں رہا
اس کے علاوہ 8 محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس کی وجہ سے بھی مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی جو رات 8 بجے کے بعد بحال ہونا شروع ہوئی۔