امارات ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا

امارات ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں معطل  کرنے کا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق امارات ائرلائنز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے پروازیں دس روز کے لیے معطل کی جا رہی ہے۔

امارات ایئر لائنز کے مطابق آخری پرواز 607 کراچی سے دبئی کے لئے روانہ ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق امارات ایئر لائنز کا کہنا تھا کہ کم مسافروں کی وجہ سے پاکستان کے لیے امارات ائیرلائن بھیجنے پر زیادہ نقصان اٹھاناپڑ رہا ہے جس کی وجہ سے اخراجات بھی پورے نہیں ہو رہے۔

امارات ایئر لائنزکے حکام کا کہنا تھا کہ اب دس دن بعد پاکستان کے لئے پروازیں بھیجنے پر غور کیا جاۓ گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت کرونا وائرس وباء کے خطروں سے گزر رہا ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اور ہزاروں لوگوں کا انتقال کرونا وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ تحقیق کے مطابق لوگ ڈرے ہوئے ہیں وہ کہیں سفر پر جانے کے لیے ڈرتے ہیں۔

اسی وجہ سے امارات ایئر لائنز کو مسافر نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی لئے امارات ائیر لائن نے پاکستان میں دس روز کے لیے ایئرلائنز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *