پشاور :سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور :سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک

پولیس برانچ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کامیاب کارروائی 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق دہشت گرد علاقہ غازی آباد کے ایک گھر میں پناہ لیے ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی جس پر دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کرنا شروع کردی تاہم جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد جہنم رسید ہو گیے.

پولیس برانچ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 4 کلاشنکوف، 6 دستی بم اور سیکڑوں کارتوس شامل ہیں۔

آئی جی کے پی کے ثناء اللہ عباسی نے یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں.

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی پولیس ایجنسی کی جانب سے متعدد وار دہشت گردوں کو اسلحہ اور بارود کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ نیز سٹی ڈی پولیس کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے امن کو نقصان پہنچانے والے افراد اور اداروں کے خلاف کام کرتی رہے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *