انٹرنیشنل فلائٹس دوبارہ کھلنے کے متعلق پرائم منسٹر کاگرین سگنل

انٹرنیشنل فلائٹس دوبارہ کھلنے کے متعلق پرائم منسٹر کاگرین سگنل

وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل پروازوں کے دوبارہ کھلنے کے متعلق گرین سگنل دیتے ہوئے متعلقہ کمیٹی(حکام)کو لائحہ عمل تیار کرنے کی تجویز دے دی.

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعدادو شمار پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو ضابطہ کار(ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کیا۔

حکومتی زرائع کے مطابق ابتدائی طورپر عرب ممالک کے لیے بین انٹرنیشنل پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سب سے پہلے بےروزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا،عرب ممالک سےپاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلا مرحلے کے بارے میں سوچا جائے گا.

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *