امریکی ائیر بیس پر حملہ دو اہلکار جاں بحق

امریکی ائیر بیس پر حملہ دو اہلکار جاں بحق

امریکا کی ریاست ڈکوٹا میں ایئر فورس کے بیس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شمالی علاقے ڈکوٹا میں واقع گرینڈ فورکس ایئر فورس بیس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق 319 ریکوننینس ونگ سے ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

گرینڈ فورکس بیس میں فائرنگ کی اطلاع کے فوراً بعد ریسکیو ادارے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اہل خانہ کی اجازت کے بعد ظاہر کی جائیں گی۔

ترجمان امریکی ایئر فورس نے فائرنگ کے واقعے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات نہیں بتائی گئی ۔ واقعے میں نہ تو باہر سے کوئی حملہ آور آیا تھا اور نہ ہی کسی اور اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب مذکورہ ایئر بیس میں تربیت حاصل کرنے والی 21 سالہ نتاشا اپوشیئن کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک والے اہلکاروں میں ان کی بیٹی بھی شامل ہے جو ’گھریلو تشدد‘ کا شکار ہوئی۔

امریکی ایئر فورس کی جانب سے نتاشا کے والدین کے بیان پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار کے درمیان تعلقات تھے جو اس واقعے کا سبب بھی بنے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *