بچوں سے زیادتی کرنے والے کو سزائے موت دی جائے گی

بچوں سے زیادتی کرنے والے کو سزائے موت دی جائے گی

آزادکشمیر کابینہ نے بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دینے کا قانون بنانے کے بل کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں احمد رضا قادری نے بچوں سے زیادتی سے متعلق بل کابینہ کمیٹی میں پیش کیا، قانونی بل میں بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزاے موت دینے، مقدمات کا فیصلہ 60 دن میں کرنے اور کم از کم ڈی ایس پی لیول کے آفیسر سے زیادتی کیسز کی تفتیش کرانے کی سفارشات کی گئیں۔

آزاد کشمیر کی کابینہ کمیٹی نے بل کی سفارشات کی منظوری دیدی، بچوں سے زیادتی کیس کا بل اب آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے پاس کرا کے اسے قانونی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں روز بروز بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کی کابینہ کی جانب سے بنایا جانے والا بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کو سزائے موت دینے کا قانون کافی حد تک بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *