پی ایم پاکستان نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زارسے متعلق کمیٹی قائم کردی

پی ایم پاکستان نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زارسے متعلق کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم عمران خان نےبہت عمدہ قدم اٹھاتے ہوئے ملک کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی کی چیئر پرسن ہوں گی جبکہ دیگر ارکان میں سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری داخلہ، صوبوں کے ہوم سیکرٹریز، صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات، سارہ بلال اور حیا زاہد شامل ہیں۔

کمیٹی ٹرائل کی منتظر اور سزایافتہ خواتین قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ لے گی اور خواتین قیدیوں کی حالت زار اور ان کے مسائل سے متعلق اپنی تجاویز تیار کرے گی۔

کمیٹی صنفی مساوات کے مطابق خواتین قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی جبکہ کمیٹی زن رولز اور دیگر قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کرے گی۔

کمیٹی انسانی حقوق سے متعلق کیسز پر بھی اپنے تجاویز پیش کرے گی۔ کمیٹی 4 ماہ میں اپنی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *