اینٹی ریپ آرڈیننس پر اقدامات شروع

اینٹی ریپ آرڈیننس پر اقدامات شروع

زرائع کے مطابق ملک میں ریپ کے بڑھتے ہوۓ واقعات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے اینٹی ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےاینٹی ریپ آرڈیننس پر عمل درآمد کرنے کے لیے 42 اراکین پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل دے دی ہے۔اس کمیٹی کی سربراہ سکریٹری قانون پارلیمنٹ ملیکہ بخاری ہونگی۔

کمیٹی کے دیگر ارکین میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال، وزیر داخلہ ،وزیر صحت ، وزیر انسانی حقوق، نادرا ، نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی، تمام صوبوں کی فرانزک ایجنسیز، چاروں صوبوں کی وزارت داخلہ، تمام صوبوں کا ادارہ براۓ تحفظ و وقار نسواں، آمنہ بیگ ، فوزیہ وقار، ماریہ میمن، فریحہ ادریس،وکلاء نمائندے اور دیگر شامل ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *