کروناویکسین روزے کی حالت میں بھی لگوائی جاسکتی ہے: مولانا طاہر اشرفی

کروناویکسین روزے کی حالت میں بھی لگوائی جاسکتی ہے: مولانا طاہر اشرفی

ذرائع کے مطابق مولانا طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا ویکسین اور شرعی طور پر جائز ہے اور روزے کی حالت میں بھی لگوایاجاسکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام علماء کرونا ویکسین لگوانے کی حق میں ہے۔ علماء نے کرونا ویکسین کو شرعی طور پر جائز قرار دیا ہے اور اس سے روزے کی حالت میں بھی لگوایاجاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کرونا ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل درآمد کرنا چاہیے۔ دین اسلام ہمیں خود کو تکلیف سے بچانے اور دوسروں کو بھی تکلیف نہ دینے کا درس دیتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *