وکلاء کا احتجاج ،توڑ پھوڑ ، چیف جسٹس چیمبر میں محصور

وکلاء کا احتجاج ،توڑ پھوڑ ، چیف جسٹس چیمبر میں محصور

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک میں مشتعل وکلا نے صحافیوں سے بدتمیزی کی اورویڈیو بنانے پر لڑ پڑےانہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی

اس وقت اسپیشل سکیورٹی پولیس نہیں تھی اور اسلام آباد پولیس کے دستے کافی دیر بعد عدالت پہنچے جب کہ اس دوران چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہوگئے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وکلا کے چیمبرز کو غیر قانونی قرار دے کر رات گئے گرا دیا۔ سی ڈی اے انفورسمنٹ اور پولیس نے کچہری میں بنے وکلاء کے غیر قانونی چیمبرز مسمار کردیے جس کے باعث مشتعل وکلا نے اسلام آباد کی ضلع کچہری میں تمام عدالتیں بند کرادیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی مقدمات کی کارروائی روک دی گئی۔

وکلا نے مطالبہ کیا کہ جو بات ہوگی اوپن ہوگی اور سب کے سامنے ہوگی۔ شدید ناخوش گوار صورتحال کے نتیجے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام سائلین کا داخلہ بھی بند کردیا گیا اور ہائیکورٹ کی سروس روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *