ندیم افضل چن نے جذبات میں آکر استعفیٰ دیا۔فواد چوہدری

ندیم افضل چن نے جذبات میں آکر استعفیٰ دیا۔فواد چوہدری

گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔اسی پر ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ندیم افضل چن نے جذبات میں آکر استعفیٰ دیا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے ندیم افضل چن بہترین سیاستدان ہیں لیکن انہوں نے جذبات میں استفعیٰ دیا،امید ہے کہ وہ استعفی واپس لے لیں گے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتو میں انہوں نے مزید کہا کہ ندیم افضل چن سیدھے سادھے انسان ہیں۔وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے والوں کو کوئی شکوہ نہیں۔ہماری حکومت کے بہت سارے مسائل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو اجتماعی طور پر کہا تھا کہ جب متفقہ فیصلہ ہو جاتا ہے تو پھر تنقید نہ کیا کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *