بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، بھارت ہم پر ہرگز حاوی نہیں ہو سکتا، پاکستان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت چاہتا تھا کہ وہ افغانستان میں اسٹیک ہولڈر بن جائے لیکن اسے ناکامی ہوئی،اب وہ افغانستان میں امن خراب کر رہا ہے۔ ہم نے عالمی برادری سے ڈوزیئر شیئر کیا ہے جس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی ہے.

امریکا میں انتقال اقتدار اور پاکستان پر اس کے اثرات پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ریاستی تعلقات میں ہمیشہ مفادات مقدم ہوتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا ایک منفرد انداز تھا، وہ ٹویٹس سے اظہار کرتے تھے لیکن نئی امریکی حکومت کا انداز مختلف ہو گا،نو منتخب صدر جو بائیڈن خارجہ امور پر خاصی مہارت رکھتے ہیں، وہ پاکستان اور خطے سے پوری طرح واقف ہیں، وہ یہاں بہت سے افراد کو جانتے ہیں، ہم بھی ان کی سوچ کو سمجھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مثبت نہیں ایک منفی اتحاد ہے، ان کا مقصد صرف منتخب حکومت کو گھر بھیجنا ہے، وہ عمران خان کو زک پہنچا نا اور اداروں پر دباؤ پر ڈال کر این آراو حاصل کرنا چاہتے ہیں ، استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں یکسوئی نہیں، لانگ مارچ پر بھی ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تاخیر اس لیے ہو رہی ہے کہ ان میں ابھی تک اتفاق نہیں، 31 جنوری کی ڈیڈ لائن کے بعد وہ فیصلے کریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *