بلاول بھٹوکی جانب سے کراچی پیکج کے متعلق بیان بالکل غلط ہے:وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی

بلاول بھٹوکی جانب سے کراچی پیکج کے متعلق بیان بالکل غلط ہے:وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی

رپورٹ کے مطابق اسد عمر نے کہا ہے کہ کیا 1100ارب روپےکے کراچی پیکج کے متعلق بلاول بھٹو کا بیان سراسر غلط ہے۔

اسد عمر نے علی زیدی اور امین الحق کے ساتھ پر کراچی میں پریس نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اختیارات تقسیم ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہوئے، اختیارات تقسیم ہونے کی وجہ سے ہی فیصلہ سازی میں مشکلات ہوتی ہیں، گزشتہ میٹنگ میں چند منصوبوں کے علاوہ تمام منصوبوں پر اتفاق رائے ہوا، وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کرنا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی پیکج کے منصوبوں میں 62 فیصد فنڈنگ وفاق اور 38 فیصد سندھ کی ہے

وزیر اعلیٰ سندھ کے کہنے پر طے کیا گیا تھا کہ اعلان میں نہیں بتاتے کہ پیکج میں وفاق اور سندھ حکومت کا کتنا حصہ ہے؟
مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ یہ بحث نہ شروع ہوجائے کہ وفاق زیادہ خرچ کر رہا ہے، ہم تو اس پر قائم رہے مگر اجلاس سے ختم ہوتے ہی بلاول بھٹوکا ویڈیو کلپ سامنے آگیا، مراد علی شاہ نے جو بات ہم سے کی تھی اپنے پارٹی چیئرمین سے بھی کردیتے تو بہتر ہوتا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مثبت سوچ کے ساتھ چل رہے ہیں، امید ہے وزیراعلیٰ سندھ کے لیڈر بھی ان کو مثبت انداز میں چلنے دیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *