گوجرانوالہ سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ: خواتین کے جینجنگ روم میں خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

گوجرانوالہ سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ: خواتین کے جینجنگ روم میں خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق شاپنگ سنٹر کا مالک عمر خواتین کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرہ سے ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

شاپنگ سنٹر کے مالک عمر نے ایک خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے اس سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے بھی وصول کر چکا ہے۔

مزید رقم طلب کرنے پر خاتون نے اپنے گھر والوں کو بتایا اس خاتون کے گھر والوں نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں شکایت درج کروائ جس پر پولیس نے شاپنگ سنٹر کے پر چھاپہ مار کر کیمرہ اور ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا اور ملزم اور اس کے والد کو گرفتار کر لیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کرنی شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے عناصر ایک جمہوری معاشرے کے لیے ناسور ہوتے ہیں۔ ایسے گندے ذہن والے لوگوں کو قانونی اداروں کی طرف سے کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہئے تاکہ ایسی حرکت معاشرے میں دوبارہ کوئی نہ کر سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *