آج رات چاند کو گرہن لگے گا

آج رات چاند کو گرہن لگے گا

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔ پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز آج رات 10بجکر 46 منٹ پر ہوگا۔

رات 12 بجکر 25 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج ہوگا اور 2 بجکر 4 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت کئی ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ سورج گرہن بھی 21 جون کو ہوگا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں نوے فیصد تک رِنگ آف فائر نظر آنے کا امکان ہے۔

سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جائے اور جب چاند سورج کو پوری طرح ڈھک لیتا ہے تو اس سے چاند کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالا بن جاتا ہے اور اسی مناسبت سے اسے ‘رنگ آف فائر’ کہا جاتا ہے۔

کراچی میں سورج گرہن صبح پونے 9 بجے شروع ہوگا جو کہ دوپہر ڈھائی بجے تک نظر آئے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *