کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں طبی عملے کے نام ورچوئل شو کا انعقاد آج سے شروع

کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں طبی عملے کے نام ورچوئل شو کا انعقاد آج سے شروع

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ آج سے 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’ کا آغاز ہورہا ہے جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کے مشہور و معروف ڈیزائنرز اپنے لباس کی نمائش کریں گے۔

3 روزہ ورچوئل فیشن شو جس کا نام ‘کیٹ واک کیئر’ ہے، یہ آج یعنی 5 جون سے لے کر 7 جون تک جاری رہے گا.

پاکستان کے اس پہلے ورچوئل فیشن شو کو کورونا وائرس کے خلاف دن رات فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے پہلے ورچوئل فیشن شو کو عید الفطر کے 3 روز متعدد ٹی وی چینلز پر نشر کیا جانا تھا لیکن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے حادثے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا جس میں فیشن انسٹری کی ماڈل زارا عابد بھی جاں بحق ہوگئی تھیں۔

ورچوئل فیشن شو کے پہلے دن یعنی آج ڈیزائنر عامر عدنان، ہما عدنان، کھادی ،ماہین کریم ،ن دا ازور اور شمیل انصاری اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ بھارت میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب سمیت میٹ گالا 2020 اور متعدد عالمی فیشن کے میلے منسوخ کیے جا چکے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *