ٹیکنالوجی شعبہ سے وابستہ طلبہ کیلئے خوش خبری :فیسز میں بڑی کمی کر دی گئی

ٹیکنالوجی شعبہ سے وابستہ طلبہ کیلئے خوش خبری :فیسز میں بڑی کمی کر دی گئی

لاہور: پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانی فیسوں میں 40 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مطابق 40 فیصد کمی کے ساتھ داخلہ فیسیں 15 جون تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق فیسوں میں 40 فیصد کمی صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور 12ویں جماعت تک تمام طلبہ کو امتحان دیے بغیر پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے فیصلہ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اگر جب کرونا وائرس کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے مگر گزشتہ مہینوں میں کرونا وائرس کی وجہ سے تمام تر تجارتی سرگرمیاں اور معاشی سرگرمیاں بند تھیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *