سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 98400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے اضافے سے 84362 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے 1740 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر 81 پیسے اضافے سے 164.89 روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 20 پیسے اضافے سے 165.20 روپے کا ہوگیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *