اکتوبر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں شدید اضافے کا خدشہ ہے: وزیر صحت سندھ

اکتوبر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں شدید اضافے کا خدشہ ہے: وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ عذرا افضل پیچوہو نے خبردار کر دیا کہ کرونا وائرس اکتوبر میں زور پکڑے گا انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں کرونا وائرس کے کیسز میں شدید اضافہ ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل سے براہ راست بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کرونا وائرس کا ٹیسٹ مفت کر رہی ہے اور نجی ہسپتال بھی تقریبا آٹھ ہزار روپے میں ٹیسٹ کرکے دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کرونا ٹیسٹنگ کی سہولت میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا اب پوری دنیا میں اپنی تباہیاں مچا رہی ہے۔ کرونا وبا کے پھیلنے سے سب سے زیادہ نقصان ڈویلپنگ ممالک کا ہوا ہے جس میں کاروبار اور دوسری تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے غربت اور افلاس پھیل چکی ہے۔

اگرچہ کرونا وائرس بالکل ختم نہیں ہو رہا مگر حکومت وقت کو کچھ ایسی پولیسیز بنانے چاہیئیں جن کی بدولت غریب آدمی معاشی بحران سے بچ سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *