کروناوائرس کنٹرول سے باہر، ترجمان سندھ حکومت بھی کرونا وائرس میں مبتلا

کروناوائرس کنٹرول سے باہر، ترجمان سندھ حکومت بھی کرونا وائرس میں مبتلا

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے.

زرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب نےکہا ہےکہ کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے جو کے آج صبح ہی موصول ہوئی ہے.ترجمان سندھ حکومت نے دوستوں اور احباب سے صحت و تندرستی لیے دعا کی اپیل کی ہے.

خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں موجود کئی اراکین میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے اورایک رکن اسمبلی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں.

واضح رہے کہ کرونا وائرس پوری دنیا سمیت پاکستان کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسے صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہورہے ہیں اگرچہ بلوچستان اور خیبر پختون خواں اسمبلی کے چند افراد کا انتقال کرونا وائرس سے ہوا ہے مگر وہاں کرونا وائرس کی شرح پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *