ہمیشہ سے انسانیت کا گلا گھونٹنےوالے بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر گولیاں برسا دیں جسکے نتیجے میں 13 سالہ ننھی سی جان شہید ہو گئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ کہ بھارت نے ایل او سی پر دو سیکٹرز کو نشانہ بنا کر اشتعال انگیزی کی.
ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مینسر گاؤں کو بھارتی فوج نے نشانہ بنایا جس کے باعث 13 سالہ اقراء شبیر شہید ہو گئیں اور ان کا چھوٹا بھائی اور والدہ شدید زخمی ہو گئے.
زرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا.
واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر ہمیشہ سے اشتعال انگیزی کی نتیجے میں بہت سی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
انسانیت کا قاتل بھارت لائن آف کنٹرول پر جس گاؤں کو چاہے نشانہ بنا کر اشتعال انگیزی شروع کر دیتا ہے جس کی ضد میں آ کے کوئی نہ کوئی جان شہید ہو جاتی ہے۔
پاکستان فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارت کے دو سے تین سپاہی بھی ہلاک ہو جاتے ہیں مگر بھارت اپنے سپاہیوں کی ہلاکت سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھتا اورچند روز گزرنے کے بعد دوبارہ اس نیچ عمل کو دہرا دیتا ہے۔