کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمیہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز

کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمیہ  عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز

عالمگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کےعلاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیٹا اندراج کے لیے ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ پلازمہ عطیہ کرنے کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب افراد پلازمہ عطیہ کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں جب کہ پلازمہ ڈونرز کا نام اور ذاتی معلومات صیغہ راز میں رہیں گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس سےصحت مند افراد زیادہ سے زیادہ پلازمہ عطیہ کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *