امریکہ پاکستان کو اکیس ملین ڈالر فراہم کرے گا

امریکہ پاکستان کو اکیس ملین ڈالر فراہم کرے گا

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور امریکی حکومت نے بھی پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ا یف کی 1 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کی ریپڈ فنانس سہولت سے فائدہ اٹھایا، پاکستان جی ٹوےئنٹی ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کے لیے سہولت حاصل کرے گا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی اس غیر معمولی صورتحال میں مدد کی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *