پاکستان کے معروف و مشہور میزبان اور اداکار بھی کرونا وائرس میں مبتلا

پاکستان کے معروف و مشہور میزبان اور اداکار بھی کرونا وائرس میں مبتلا

پاکستان کے مشہور میزبان اور اداکار واسع چوہدری بھی عالمگیر وبا میں مبتلا ہو گئے.

واسع چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ان کا کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ پازیٹو آیا ہے اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے.

واسع چوہدری نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی فیملی کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے اور الحمد للہ ان سب کے ٹیسٹ کا نتیجہ نیگیٹو آیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جن لوگوں سے ملاقات کی انہیں پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں اور ضرورت ہو تو خود کو آئسولیٹ کرلیں.

یاد رہے کہ پہلے ہی بہت سے اداکاروں کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آچکا ہے.

واضح رہے کہ بہت سے پاکستانی اداکار، سیاستدان اور دیگر افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے بیشتر افراد دوبارہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور چند افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

دنیا کے ترقی پذیر ممالک امریکا چائنا اور بھارت بھی کرونا وائرس کی زد میں ہیں۔ کرونا وائرس سے اموات کی شرح میں سب سے آگے امریکہ ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *