ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے پنجاب میں تبدیلی لانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے 30 ایم پی ایز کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے پنجاب کی عوام کو عید پران ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔
حسن مرتضیٰ نے مسلم لیگ ن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب کے لیے اپنے وزیر اعلی کا اعلان کریں، پاکستان پیپلز پارٹی آپ کا بھرپور ساتھ دے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نےحسن مرتضی کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے غیر سنجیدہ قرار دے دیا اورحسن مرتضی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو پیشکشں آپ نے کی ہے اس کا طریقہ بھی بتا دیں۔