کوڈ -19 کے متعلق بیان پر وفاقی وزیر زرتاج گل کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

کوڈ -19 کے متعلق بیان پر وفاقی وزیر زرتاج گل کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

وفاقی وزیر برائے کلائمیٹ چینج زرتاج گل صاحبہ نے گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کوڈ-19 کی تعریف ہی بدل ڈالی جس پر ان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

زرتاج گل صاحبہ کا کہنا تھا کہ کوڈ -19 کے 19 پوائنٹس ہیں جو کہ ہر ملک میں مختلف ہوتے ہیں۔

اس بیان کے بعد وفاقی وزیر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پے ان کو طرح طرح کے القابات سے پکارا جا رہا ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کے ہمارے وزراء کو کرونا وائرس کے متعلق کچھ پتہ نہیں ہے۔ ہر وزیر نے کورونا وائرس کے متعلق مختلف تعریف بنا رکھی ہے.

تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کا بڑے مسئلے کے متعلق اس طرح کا بیان نا قابل یقین ہے۔ ان کو چاہئے کہ کچھ بھی بولنے سے پہلے پہلے سوچا کریں کہ یہ بولنا درست ہوگا یا نہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے مگر پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایسے لوگ موجود ہیں ابھی تک کرونا وائرس کی تعریف تک نہیں آتی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *