عمران خان کی شریف برادران پر تنقید اور کرونا وائرس کے متعلق ہدایات

عمران خان کی شریف برادران پر تنقید اور کرونا وائرس کے متعلق ہدایات

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کھلی کتاب ہے جیسے شہباز شریف اور دیگر فرار ہو رہےہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔

اسلام آباد میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم نے شہباز شریف اور شریف فیملی پر سخت تنقید کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرنا ہوگا،ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو ہدایات دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں،وینٹی لیٹرز کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کوآئندہ کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز فراہم کیں جب کہ وزیراعظم کا کورونا صورت حال سے متعلق اہم خطاب آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *