پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے کل سے لاہور میں پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے کل سے لاہور میں پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے لاہور کے پارکس 5 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی مظفر خان سیال کا کہنا ہے کہ 75 دن کے بعد کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار (ایس او پیز) پرعمل کرتے ہوئے پارکس کھولے جارہے ہیں۔
مظفر خان سیال کے مطابق تمام پبلک پارکس صبح 6 بجے سے9 رات بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے، پارکس میں آنے والے شہریوں کے لیے ماسک اور گلوزکا استعمال لازمی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے جھولوں اورکھیلنے کے مقامات کو بند رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 607 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید یہ کہ حکومت پاکستان کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے لیے بہت مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سےکرونا وائرس کے پیش نظر صحیح موقع پر صحیح فیصلے لے گئے جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ اب جب کہ حالات کنٹرول میں ہیں تو حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں تمام  پارکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *