ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین عہدے سے فارغ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین عہدے سے فارغ

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس2021 کو نافذ کیا گیا ہے جس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی مدت ملازمت دو سال کر دی گئی ہے۔

زرائع کےمطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری کےخلاف درجنوں شکایات درج تھی۔ ایڈہاک بنیادوں پر ایچ ای سی چلائی جا رہی تھی۔ ای ڈی کی تعیناتی اور ریجنل ڈائریکٹرز کی تعیناتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی اور بلا مقصد بھاری معاوضوں پر درجنوں بھر کنسلٹنٹ بھرتی کیے گئے جن میں سے زیادہ تر تعداد ریٹائرڈ اور گریجویشن تعلیم والوں کی ہے۔

گزشتہ چند ماہ سے نیب نے بھی چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری پر بدعنوانیوں، بدانتظامی، بے قاعدگیوں اور کنسلٹنٹس کی بھرتی پر اپنی گرفت مضبوط کی ہوئی تھی۔ اسی دوران گزشتہ روز حکومت پاکستان نے ایچ ای سی آرڈیننس
2021کو لاگو کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت دو سال کردی اور طارق بنوری کو عہدے سے فارغ کر دیاہے۔

یاد رہے کہ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر تعینات کیا تھا اور ان کی ملازمت کی مدت مئی 2022 تک تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *