بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ذرائع کے مطابق بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی نجی ائیرلائن کا طیارہ ریاض سے نئی دہلی جارہا تھا کہ طیارے میں سوار مسافر کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروانی پڑی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کا نام محمد نوشاد تھا اور ڈاکٹر نے مسافر کے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کی جانب سے یہ کہا گیا ہےکہ مسافر کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد بھارت بھیجی جائیگی۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے کا ایک طیارہ کراچی میں گر گیا تھا جس کی بدولت تو بہت سا مالی اور جانی نقصان ہوا تھا۔ تحقیقات کے مطابق بتایا جارہا تھا کہ بیان کرنے کی اصل وجہ پائلٹس کی لاپروائی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *