ڈپریشن کے باعث بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

ڈپریشن کے باعث بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقےبندرا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اداکار سُشانت سنگھ کے دوست سُدھر چوہدری نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ سُشانت نے ممبئی میں اپنے گھر میں خود کےگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔

سُشانت سنگھ کے قریبی دوست سُدھر چوہدری  کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دستاویزات کے مطابق وہ ڈپریشن کی بیماری کا علاج کروارہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سُشانت سنگھ اپنے گھر میں اکیلے ہی رہ رہے تھے، خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اداکار کے گھر پہنچی جہاں تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات  شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے اداکار سُشانت سنگھ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جس کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق 5 دن قبل اداکار کی سابق منیجر دیشا سالان نے بھی خود کشی کی تھی جو کہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔

خیال رہے کہ اداکار سُشانت سنگھ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سیریل ‘کس دیش میں ہے میرا دل’ سے کیا تھا بعد ازاں انہوں نے فلم ‘پی کے’، ایم ایس دھونی’، ‘کیدارناتھ’، ‘رابطہ’ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *