شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو واپس پاکستان لانے کیلئے انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کیاہے :نیب

شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو واپس پاکستان لانے کیلئے انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کیاہے :نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو لندن سے وطن واپس لانے کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے ترجمان کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو بھگوڑا قرار دیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے سلیمان شہباز کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے وزراء کی جانب سے شریف خاندان کے پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات لگائے جا چکے ہیں۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی مد میں شریف فیملی کے افراد نواز شریف شہباز شریف مریم نواز حمزہ شہباز جیل جا چکے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *