اب آپ کا لباس بھی آپ کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرےگا

اب آپ کا لباس بھی آپ کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرےگا

عالمگیر وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنے شکنجے میں کر رکھا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس وائرس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں سائنسدان ویکسین بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب متعدد ٹیکنالوجی کمپنیاں وائرس ٹریکنگ ایپس اور نئی نئی ایجادات بھی کر رہی ہیں جو کہ کافی حد تک مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی جانب سے حال ہی میں ‘کووڈ-19 سینسر’ تیار کیا گیا ہے جسے کپڑوں پر لگا کر آپ صحت کی نگرانی کر سکتے ہیں۔

اس سینسر کو کپڑوں میں لگانے کے بعد یہ آپ کی سائنس کی رفتار، دل کی دھڑکن اور جسم کا درجہ حرارت بھی بتاتا ہے، یہ واٹر پروف سینسر ہر قسم کے کپڑوں میں لگ سکتا ہے اور پانی لگنے سے خراب بھی نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ بھیانک وبا کے باعث اسپتالوں میں جانا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اب ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہیں جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے اپنی صحت کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ڈاکٹر کو اپنی صحت کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *