پنجاب پولیس نے لاک ڈاؤن میں بغیر احتیاط کے باہر نکلنے والوں کو الیکٹرک شاک دے دیے

پنجاب پولیس نے لاک ڈاؤن میں بغیر احتیاط کے باہر نکلنے والوں کو الیکٹرک شاک دے دیے

فیصل آباد میں پولیس اہکاروں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر الیکٹرک شاک اسٹک کا استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ایس او پیز کی خلاف پر پولیس اہلکاروں نے شہریوں کے خلاف الیکٹرک شاک اسٹک کا استعمال کیا۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو ماسک استعمال نہ کرنے پر بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور سزا کے طور پر دیوار کی طرف مُنہ کر کے کھڑا کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس ایک وبائی مرض ہے اور پوری دنیا کی بقا کی اب اس سی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک میں لا انفورسمنٹ اداروں کی جانب سے تمام لوگوں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔

کچھ ممالک میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے اور کچھ ممالک میں عمل نہ کرنے والوں کو سزائیں دی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بھی پولیس نے الیکٹرک شاک اسٹک کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے پر مجبور کیا تاہم ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس عمل کو ناگزیر مانتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *