وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے جو کشمیریوں سے رویہ روا رکھا ہوا ہے، اس صورتحال میں بھارت سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور دنیا بھر میں کشمیر پر بات کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت پیچیدہ ہو گئی ہے، وہاں مسلم اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارتی پالیسی کے خلاف ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کا مقصد اپنے اندرونی مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *