صرف ماسک پہننےسے کرونا وائرس سے نہیں بچا جا سکتا :ڈائریکٹر آف ڈبلیو ایچ او

صرف ماسک پہننےسے کرونا وائرس سے نہیں بچا جا سکتا :ڈائریکٹر آف ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ادہانوم نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلے، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے.
انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں ماسک پہنیں، کلینکوں میں کام کرنے والا عملہ ماسک پہنے جب کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3لیئرز( تہیں) ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ کاٹن، پولی پروپائلین اور پولی ایسٹر پولی پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں۔

 واضح رہے کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا میں اپنی گرفت مضبوط کر رکھی ہے۔ کرونا وائرس سے روزانہ کی بنیاد پر بہت سی اموات واقع ہورہی ہیں اور بہت سے نئے کورونا کے مریض بھی سامنے آرہے ہیں۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پوری دنیا میں ہر شخص کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ جو شخص ماسک نہیں پہنتا سے بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *