سماجی فاصلہ بر قرار رکھنے میں ایک موچی نے کمال کر دیا

سماجی فاصلہ بر قرار رکھنے میں ایک موچی نے کمال کر دیا

حال ہی میں ایک رومانین موچی نے ایک ایسے جوتے پیش کیے ہیں جس کو پہننے کے بعد اب ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں آسانی ہوگی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والی جریگور لپ نامی ایک موچی نے لمبے جوتے تیار کرنے کے بارے میں سوچا جس کو پہن کر لوگ با آسانی سماجی فاصلہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔

36 سال سے جوتے بنانے میں مہارت رکھنے والے جریگور لپ کا کہنا ہے کہ اب ان کے پاس سماجی دوری اختیار کرنے والے جوتوں کو خریدنے کے لیے متعدد آرڈرز آرہے ہیں۔

سماجی فاصلہ برقرار رکھنے والے یہ جوتے صارفین 115 ڈالرز میں حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اس سے بچنے کا واحد حل خود کو اس سے بچانا ہے اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *