Category Archives: انٹرنیشنل

ہالی ووڈ فلم ٹارزن میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار جہاز حادثے میں جاں بحق

ہالی ووڈ فلم ٹارزن میں ولیم جوزف لورا جنہوں نے ہیئرو کا کردار ادا کیا وہ اداکار ہلاک ہوگئے ہیں

اداکار جہاز حادثے میں ہلاک ہوئے حادثے میں اداکار کی بیگم بھی ہلاک ہو گئیں

تفصیلات کے مطابق طیارے میں 7 افراد سوار تھے طیارے نے ائیرپورٹ سے اڑان بھری اور کچھ ہی دیر بعد قریبی جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا جہاز میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا جس کے بعد 1989 میں فلم ’ٹارزن ان منہٹان‘ میں کام کیا اور اس کے بعد 1996 سے 1997 کے درمیان ولیم جوزف نے ’ٹارزن؛ دا اپیک ایڈونچر‘ سیریز کی جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے

کینیڈا کے سکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد

ایک دور تھا جب کینیڈا میں حکومت اور مذہبی حکام کے ذریعے چلائے جانے والے بورڈنگ اسکول میں قدیم مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے بچوں کو والدین سے زبردستی علیحدہ رکھ کر نئی زبان اور جدید ثقافت اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

1978 میں کینیڈا کا ایک سکول بند ہوا تھا جہاں سے اب 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے جس میں سے 215 بچوں کی باقیات نکالی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اسکول 1978 میں بند ہوگیا تھا اور برآمد ہونے والی باقیات سکول کے بچوں کی ہیں یہا ں پانچ سو سے زائد بچے تعلیم حاصل کرتے تھے اور انہیں مجبور کیا جاتا تھا کہ وہ اپنی نثقافت ترک کریں

یہ اسکول بنانے کا مقصد نئی ثقافت سے متعارف کروانا تھا پرانی ثقافت کی اصلی اور قدیم نسل کو جدید ثقافت کے تابع کرانے کے لیے بنایا گیا تھا

بچوں کی اموات کا وقت اور  وجوہات جاننے کے لیے تحقیق کی جارہی ہے

کینیڈا کے وزیر اعظم نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا

” یہ ہمارے ملک کی تاریخ کے شرمناک باب کی دردناک یاد دہانی ہے ”

برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس میں برادری کے سربراہ روزن کیسیمر نے کہا کہ ابتدائی کھوج میں ایک ناقابل تصور نقصان ہوا ہے جس کا اسکول کے انتظامیہ نے کبھی ذکر نہیں کیا تھا۔

بینک میں موجود رقم کو محفوظ کیسے بنایا جائے, آئیے جانتے ہیں

بینک میں موجود رقم کو محفوظ بنانا سیکھیں آن لائن بینکنگ نے ہماری زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بینک اکاؤنٹ میں رکھی رقم کوغیر محفوظ بھی بنادیا ہے۔

اگر آپ نے تھوڑی سی لاپرواہی کی توچند ہی لمحوں میں آپ بھاری رقم سے محروم ہو سکتے ہیں۔اس کا حل ذیل میں موجود ہے جو کہ آپکو ہیکرز اور فراڈی افراد کی دھوکہ دہی سے محفوط رکھ سکتا ہے

1- موبائل ایپلی کیشنز کو غیر ضروری رسائی مت دیں

کسی بھی ایپ کو فون کے ڈیٹا تک رسائی مت دیں اجازت دینے سے پہلے اچھی اچھی طرح پڑھ لیں

2- آن لائن بینکنگ کے لیے عوامی وائی فائی کا استعمال ہرگز مت کریں

عوامی وائی فائی غیر محفوظ ہوتے ہیں ہیکرز اسکے ذریعے باآسانی آپکی معلومات چرا سکتےہیں بہت سے لوگ مفت وائی فائی کے لیے شاپنگ مال میں گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں یاد رکھیں مفت وائی فائی ناصرف آپ کے نجی ڈیٹا، سوشل میڈیا کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ آپ کو بینک میں موجود بھاری رقوم سے محروم کر سکتی ہےکبھی بھی بینک کی آن لائن ٹرانزیکشنز کے لیے مفت وائی فائی استعمال مت کریں

3- پاسورڈ مشکل رکھیں

بینک کی ایپلی کیشن کا پاس ورڈ کبھی آسان نہیں رکھیں۔ آپ کا پاسورڈ ایک اسمال، ایک کیپٹل، نمبر، علامات( مثلا Mk6595#$) پر مشتمل ہونا چاہیے. اپنے پاس ورڈ کو باقاعدگی سے ہر تین چار ماہ بعد تبدیل بھی کرتے رہیئے۔

4- عوامی چارجنگ بوتھ پر موبائل چارج مت کریں

ہمیشہ اپنی چارجنگ کیبل ساتھ رکھیں اور اسی کی مدد سے عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشن پر اپنے موبائل کو چارج کریں۔

5- گوگل اسٹور کے علاوہ کسی اور جگہ سے موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ مت کریں

موبائل ایپلی کیشن کو ہمیشہ گوگل یا ایپل کے اسٹور سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔

6-سیکیورٹی اپ ڈیٹ کو نظر انداز مت کریں

اپنے اسمارٹ فون پر سیکورٹی اپ ڈیٹ کو کبھی نظر انداز مت کریں، سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے آپ کے فون میں موجود بگس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

7- بینک اورادائیگیوں سے متعلق ای میل اورمیسیجز پر کلک مت کریں

کبھی بھی ای میل، مسیجز یا فون کالز پر اپنی نجی معلومات فراہم نہ کریں۔

8- سوشل میڈیا پر نجی معلومات کا اندراج مت کریں

سوشل میڈیا یا ایس ایم ایس پر اپنی نجی معلومات جیسے کہ والدہ کا نام، پن نمبر، کارڈ نمبر یا کارڈ کی پشت پر دیا گیا تین ہندسوں پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ کسی کو نہ دیں۔

واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں ریلی، اسرائیلی فورسز کے خلاف نعرے بازی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کیے گئے حملوں اور بمباری کے خلاف ریلی نکالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی میں سو سے زائد تنظیموں کی جانب سے شرکت کی گئی ہے۔ اس ریلی میں شامل ہونے والی تنظیموں کے کارکنان کی جانب سے اسرائیل کے فلسطین پر کئے گئے ہزاروں فضائی حملوں اور بمباری کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں نکالی گئی ریلی میں موجود شرکاء کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور اقوام متحدہ پر اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی گئی فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں دو سو چالیس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ شہید ہونے والے افراد میں بچوں کی تعداد 67 تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بمباری اور فضائی حملوں کے نتیجہ میں ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آج امریکی نیوز نیویارک ٹائمز کی جانب سے آپ نے اخبار کے صفحہ اول پر اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری سے شہید ہونے والےفلسطینی بچوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور ان تصاویر کے ٹائٹل میں لکھا گیا ہے کہ یہ بھی بچے تھے۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ 1 فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

ذرائع کے مطابق ظالم اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطین میں غزہ کی پٹی پر احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر اسرائیلی فورسز کی طرف سے فائرنگ شروع کر دی گئی تھی۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک نوجوان شہید ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کی وجہ سے فلسطین اور اسرائیل کے مابین دوبارہ کشیدگی میں اضافہ ہونا شروع ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دوسری جانب فلسطین اور اسرائیل کے مابین گزشتہ کشیدگی کے باعث شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی جانب سے اپنے اخبار کے اول صفحہ پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان تصاویر کے ساتھ لکھے گئے ٹائٹل میں یہ لکھا گیا ہے کہ” یہ صرف بچے تھے”۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں فلسطین کے اندر شہید ہونے والے افراد میں فلسطینی بچوں کی تعداد 67 جبکہ اسرائیل میں صرف دو بچے شہید ہوئے تھے۔

امریکہ میں بجٹ پیش، پاکستان کے لیے بھی رقم مختص کر دی گئی

ذرائع کے مطابق امریکہ میں بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے ملٹری ٹریننگ اور ایجوکیشن کے لیے کثیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے امریکہ میں مجوزہ بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے اس بجٹ میں تربیتی پروگرام کے لئے 35 لاکھ ڈالر کی کثیر رقم مختص کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ جن میں پاکستان کے لیے اکنامک سپورٹس فنڈ کی رقم میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اکنامک سپورٹ فنڈ کی مد میں مختص کی گئی رقم چار کروڑ 75 لاکھ ڈالرز ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب پورے خطے میں ڈرگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے بھی دس کروڑ 78 لاکھ ڈالرز کی کثیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کثیر رقم کا ایک حصہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر سکیورٹی پر خرچ کیا جائے گا جبکہ ایک اور حصہ مکران ساحل کی سکیورٹی پر خرچ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں پاکستان کی صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے کے لئے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔

جوبائیڈن کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق دوبارہ تحقیقات کا حکم دینے پر امریکا اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے

گزشتہ روز صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا اور چین پر شبہات کا اظہار کیا جس پر امریکا اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

اس سے پہلے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ذمہ دار چین کو ٹھہرایا تھا اور تحقیقات کا اعلان کیا تھا جس پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور وائرس پھیلانے کا الزام امریکہ پر لگایا تھا جب کہ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

اب ایک بار پھر گزشتہ روز جوبائیڈن نے وائرس کے وجود میں آنے کا پتہ لگانے کے لیے انٹیلیجنس ایجنسیز کو ٹاسک دیا جس پر چین نے سخت ردعمل دیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو نہ ہی سچ کی پرواہ ہے اور نہ ہی وائرس کے وجود میں آنے سے متعلق سنجیدہ سائنسی تحقیقات میں دلچسپی ہے، امریکا کا واحد مقصد کورونا وائرس کی وبا کو استعمال کرکے دوسروں کو بدنام کرنا اور سیاسی مقاصد کے تحت الزام لگانا ہے۔

اقوام متحدہ نے اسرائیلی کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی قرارداد کو منظور کرلیا

گزشتہ روز پاکستان نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی تھی اقوام متحدہ نے اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی۔

آج اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق عالمی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی قرارداد کو منظور کرلیا گیا،

قراداد میں کہا گیا کہ ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے گا جو 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری اور حماس کے میزائل حملوں کا جائزہ لے گا اور رپورٹ مرتب کرے گا۔

او آئی سی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں آزادانہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی قرارداد پیش کی تھی جس کے حق میں 24 ووٹ اور مخالفت میں 9 ووٹ آئے جب کہ بھارت سمیت دیگر 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو مسترد کردیا اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شرمناک فیصلہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل مخالف اقدام کی ایک اور واضح مثال ہے۔

امریکا نے بھی تحقیقاتی کمیشن قرارداد کی مخالفت کی اور کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں اب تک امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

پاکستان کا اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی اپیل :چین کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی جس پر چین نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

چین نے موقف اپنایا کہ اقوام متحدہ فلسطین اسرائیل تنازع کے دوران انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے کہا گیا کہ چین کو بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ZHAO LIJIAN نے حمایت کا اعلان کیا

دوسری جانب قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین خطے میں ترقی اور خوشحالی کے مقصد کے لئے تزویراتی طور پر متحد ہیں

معید یوسف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صف اول کا ایک منصوبہ ہے جس کی کامیابی دونوں ملکوں کے لئے یکساں طور پر اہم ہے

خیال رہے کہ ابھی حال ہی میں وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔

اسرائیل کے خفیہ ایجنڈے کا پردہ فاش، اسرائیلی وزیراعظم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس سے اسرائیل کے خفیہ ایجنڈے کا پردہ فاش ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی 2001 میں لیک کی ویڈیو دوبارہ سے منظر عام پر آ چکی ہے۔ اس ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ اسرائیل جان بوجھ کر فلسطین میں ظلم و جبر کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی لیک شدہ ویڈیو میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسرائیل نے دھوکے کے ذریعے امریکہ کو اوسلو معاہدہ توڑنے پر مجبور کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب بھی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کی جائیں گی امریکہ اسرائیل کا ہی ساتھ دے گا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے درمیان بھی اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر مسجد الاقصی میں تراویح کی نماز ادا کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے دوران 300 سے زائد فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ مسجد الاقصی پر حملہ کے بعد فلسطینی شہریوں پر گولا باری فضائی حملے اور بمباری کی گئی تھی۔