سندھ پولیس میں کورونا سے متاثر ملازمین کی تعداد 300 سے بڑھ گئی

سندھ پولیس میں کورونا سے متاثر ملازمین کی تعداد 300 سے بڑھ گئی

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی۔

سندھ میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران پولیس کے 60 سے زائد اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کا شکار پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد 326 ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اب تک سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے متاثر 80 ملازمین صحتیاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں جب کہ دو افسران سمیت 5 اہلکار مہلک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس ذرائع کے مطابق 241 افسران اور اہلکار میں ابھی بھی کورونا وائرس موجود ہے اور وہ مختلف اسپتالوں، میڈیکل سینٹرز یا اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ اگرچہ کرونا وائرس سے لوگ صحتیاب ہورہے ہیں مگر اس وبا کے پھیلنے کی شرح بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ بڑے ممالک جیسا کہ برطانیہ، امریکہ اور انڈیا اس وبا سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر  لاکھوں لوگ اس صوبہ کا شکار ہو رہے ہیں اور ہزاروں کی موت واقع ہو رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *