کورونا وائرس پوری دنیا کا مسئلہ ہے ہمیں مل کراس سے نمٹنا ہے،عمران خان

کورونا وائرس پوری دنیا کا مسئلہ ہے ہمیں مل کراس سے نمٹنا ہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مل کر کوششوں کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران اور وبا کے بعد ترقی کے لیے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے لوگوں کے تحفظ کی غرض سے سماجی رابطے کم کرنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا تاہم اس دوران لوگوں کو بھوک سے بچانے کے لیے انھیں روزگار کی فراہمی کا ایک اور چیلنج پیدا ہوا، جس پر حکومت نے محدود وسائل کے باوجود یومیہ اجرت پرکام کرنے والے اور کم آمدنی والے افراد کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے 8 ارب ڈالرکی مالیت کا امدادی پیکج دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور ترقیاتی پروگرام پر خرچ کی جانے والی رقم بھی کورونا وائرس کے لیے مختص کردی ہے،کورونا وائرس نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور پاکستان بھی اس سے نہیں بچ سکا،عالمی سطح پر کم طلب کے باعث ہمارے ملک کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ترقی پذیر ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف فراہم کرنے پر جی 20 ممالک کے اہم کردار کو سراہا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *