مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے :عمران خان

مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے :عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، مودی حکومت بھارت میں رہنے والے اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جارہا ہے، مودی انتہا پسند حکومت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا کی علمبردار مودی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، متنازع شہریت ایکٹ کے بعد بنگلا دیش، چین اور نیپال کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ مودی حکومت پاکستان کو بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ  بھارت میں مودی حکومت  نے آر ایس ایس کے غنڈوں کو آزادی دی ہوئی ہے۔ آر ایس ایس کو تنظیم ہے جس کے کارکنان کو بھارت میں دوسری اقلیتوں کے خلاف ظلم و جبر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کشمیر میں آر ایس ایس کےفوجی نما غنڈے لوگوں کے گھروں میں زبردستی گھستے ہیں ان کے نوجوانوں پر ظلم و ستم کرتے ہیں اور  کشمیری بہن بیٹیوں کی عزت پامال کرتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *