چین کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کرونا وائرس کے علاج کی پیشکش

چین کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کرونا وائرس کے علاج کی پیشکش

ذرائع کے مطابق چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کرونا وائرس کے علاج کی پیشکش کردی.

جنرل لانگ دینگ نے مسلم لیگ نواز کے صدر کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ آپکا کرونا وائرس کا شکار  ہو جانا کافی دکھ دہ بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل کی جانب سے صدر مسلم لیگ نواز میاں محمد شہباز شریف کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ چائنہ آپ کی ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہے دعا ہے کہ آپ جلد سے جلد صحت یاب ہوجائیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں پاکستان اور چائنہ کے درمیان تعلقات بہت بہتر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے چائنا کے ساتھ مل کر بہت سے تعمیری  منصوبے سر انجام دیے ہیں جن میں سے قائد اعظم سولر پارک سرفہرست ہے۔

یاد رہے کہ چائنا سے ہی کرونا وائرس کی ابتدا ہوئی تھی  اور اب چائنہ میں کرونا وائرس کی شرح کو کنٹرول میں ہے اس وجہ سے چائنہ قونصل کی  جانب سے میاں محمد شہباز شریف کو کرونا وائرس کے علاج کے لیے خط لکھا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *