چیف آف آرمی سٹاف ایک دن کے دورے پر افغانستان پہنچ گئے

چیف آف آرمی سٹاف ایک دن کے دورے پر افغانستان پہنچ گئے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرافغانستان پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور افغان صدر کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، بارڈر مینجمنٹ سے متعلق معاملات اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی آرمی چیف کے ساتھ افغانستان گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلق  میں خرابی کی اصل وجہ بھارت کا افغانستان میں عمل دخل ہے۔ بھارت پاکستان اور افغانستان کے درمیان نفرت کا بیج بو رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *