آئی جی پنجاب کاناقص کارکردگی اور مسلسل منفی زون میں آنے والے ڈی پی اوز کے خلاف ایکشن

آئی جی پنجاب کاناقص کارکردگی اور مسلسل منفی زون میں آنے والے ڈی پی اوز کے خلاف ایکشن

لاہور ناقص کارکردگی اور مسلسل منفی زون میں آنے والے ڈی پی اوز کے تبادلے متوقع ہیں۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے متعدد ڈی پی اوز کو کرائم میٹنگ میں ناقص کارکردگی پر تبادلے کا عندیہ دے دیا
‘آئی جی پنجاب متعلقہ برانچ سے ڈی پی اوز کی فائلیں اور رپورٹیں طلب کر لیں۔

زرائع کے مطابق مسلسل ناقص کارکردگی والے ڈی پی اوز کیلئے خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ ان کے اپنے ہی اعداد و شمار نے ان کی ضلع چلانے کی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے مسلسل منفی زون میں رہنے والے اور کارکردگی ٹھیک نہ کرنیوالے ڈی پی اوز کی فائلیں طلب کر لیں۔

اسی حوالے سے متعلقہ برانچ سے سیالکوٹ، مظفرگڑھ، گجرات، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، پاکپتن، خانیوال اورراجن پور کے ڈی پی اوز کی فائلیں طلب کی گئی ہیں۔ ان اضلاع میں ہدایات کے باوجود کرائم پر قابو اور دیگر معاملات کو بہتر نہیں بنایا جا سکا، جس کی وجہ سے اگلے چند روز میں مسلسل منفی زون میں آنیوالے ڈی پی اوز کے تبادلے متوقع ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *