پاکستان نے کرونا وائرس کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی.

پاکستان نے کرونا وائرس کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی.

پاکستان نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی جسے پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی منظور کرلیا۔

کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا.

فواد چوہدری نے بتایا کہ ‘ہم نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے’۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی (نسٹ) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگ ہمارے لیے باعث فخر ہیں.

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی گی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *