کئی کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان میں ابھی تک موجود، پاکستان سے دبئی روانہ ہونے کے لیے ویزے تاحال نہ مل سکے

کئی کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان میں ابھی تک موجود، پاکستان سے دبئی روانہ ہونے کے لیے ویزے تاحال نہ مل سکے

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود 25 کھلاڑی اور کئی آفیشلز پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے تاحال دبئی نہ پہنچ سکے۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے 25 کھلاڑی اور کیا آفیشلز ابھی تک پاکستان میں موجود ہیں۔ دبئی کے ویزے نہ ملنے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی روانگی ابھی تک رکی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یونائیٹڈ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے متعدد معاملات تاخیر کا شکار ہوئے ہیں لیکن آج سب معاملات کلیئر ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے یونائیٹڈ عرب امارات پہنچ چکے ہیں تاہم ان غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام ایک ساتھ اناؤنس کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدید اضافے کے باعث پاکستان میں جاری پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کاوشیں اور کوشش جاری رکھنے کی وجہ سے اب دوبارہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کو متحدہ عرب امارات میں کروانے کی اجازت مل چکی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *