ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے دس سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 10 سری لنکا کے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دس سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے لئے سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کو درخواست دی گئی تھی۔
پی ایس ایل کیلنے کی خصوصی اجازت حاصل کرنے والے دس سری لنکن کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ ان کی کروناویکسین نیشن کی جائے گی جس کے بعد وہ قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے ابوظہبی روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدید اضافے کی وجہ سے پاکستان نے سری لنکا کو بھی سی کیٹیگری کے ممالک میں شامل کیا ہوا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ سری لنکا سے کوئی بھی پاکستان کے لیے سفر نہیں کر سکتا۔ تاہم پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دس کھلاڑیوں کو پی سی بی کی درخواست پر خصوصی اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی 26 مئی کو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے پاکستان سے یونائیٹڈ عرب امارات کی طرف روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ کچھ دن پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز یونائیٹڈ عرب امارات میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔